چینی صدر کا کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی کامیابیوں اور تاریخی تجربات کی قرارداد پر خطاب جاری

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدرشی جن پھنگ کی جانب سے  گزشتہ صدی کے دوران کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی اہم کامیابیوں اور تاریخی تجربات کے حوالے سے تاریخی قرارداد پر کیا گیا تفصیلی  خطاب منگل کو عوام کے لئے جاری کردیا گیا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی جانب سے عائد کردہ ذمہ داری کو ادا کرتے ہوئے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 19ویں مرکزی کمیٹی کے چھٹے مکمل اجلاس سے خطاب کیا تھا۔

8 سے 11 نومبر تک بیجنگ میں ہونے والے مکمل اجلاس میں غور کے بعد اس قرارداد کی  منظوری دی گئی تھی۔