چینی صدر کا چینی خصوصیات کے ساتھ آثار قدیمہ کی ترقی پر زور

بیجنگ (شِنہوا) صدر شی جن پھنگ نے چینی خصوصیات ، انداز اور اخلاقیات کے ساتھ آثار قدیمہ کی ترقی پر زور دیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور  مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی نے یانگ شاؤ ثقافت کی دریافت کی 100 ویں سالگرہ اور ملک میں جدید آثار قدیمہ کے آغاز پر ایک مبارکبادی خط میں یہ تبصرہ کیاہے۔