چینی صدر کا عوامی جمہوریت کے پورے عمل کو مسلسل فروغ دینے پر زور

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے عوامی کانگریس کے نظام کو برقرار رکھنے، بہتر بنانے اور عوامی جمہوریت کے پورے عمل  کو مسلسل فروغ دینے پر زور دیا ہے۔

 کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین ،صدر شی نے ان خیالات کا اظہار بیجنگ میں منعقدہ عوامی کانگریس سے متعلقہ  مرکزی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جو بدھ سے جمعرات تک ہوئی۔

چینی صدر نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ  کی قیادت میں چینی عوام کی طرف سے  تشکیل کردہ عوامی کانگریس کا نظام ، سیاسی نظاموں کی تاریخ میں ایک عظیم تخلیق اور چین اور دنیا دونوں کی سیاسی تاریخ میں انتہائی اہمیت کا حامل ایک نیا نظام ہے۔

شی نے کہا کہ عوامی کانگریس کے نظام نے  کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ  کی زیر قیادت چینی عوام کے لئے گزشتہ 60 سالوں میں تیز معاشی ترقی اور طویل مدتی سماجی استحکام، خصوصاً اصلاحات اور کھلے پن کی چار دہائیوں کے دوران معجزات کے ظہور کے  لئے ایک اہم ادارہ جاتی ضمانت فراہم کی۔