چین، روس کا انتہائی قابل اعتماد پارٹنرہے:پیوتن

ماسکو (شِنہوا) روس کے  صدر ولادیمیر پیوتن نے چین کو اپنے ملک کا انتہائی قابل اعتماد پارٹنر قرار دیتے ہوئے اس کی تعریف کی ہے۔

ہفتہ توانائی کے روسی فورم میں سوال و جواب کی سالانہ  نشست  کے دوران انہوں نے کہا کہ چین ہمارا سب سے بڑا تجارتی اور اقتصادی شراکت دار ہے۔ روس اور چین کے درمیان تجارتی حجم میں اضافہ ہورہا ہے جو اس سال کے پہلے نو ماہ میں100ارب امریکی ڈالر سے تجاوز کر جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ چین ایک انتہائی قابل اعتماد تجارتی شراکت دار ہے۔

پیوتن نے کہا کہ عالمی اقتصادی بدحالی کے باوجود روس اور چین کے درمیان دوطرفہ تجارت سال کے اختتام تک ریکارڈ بلندیوں تک پہنچنے کی توقع ہے، اور یہ کہ بڑھتی ہوئی معاشی اور صارفین کی طلب  کے ساتھ چین ایک بہت بڑی مارکیٹ ہے  اور وہ کئی  ایک اہم امور پر ہمارا اسٹریٹجک پارٹنر ہے۔