چین، خوردہ فروخت سال 2021میں 440کھرب یوآن تک پہنچنے کی توقع

بیجنگ (شِنہوا) چین میں صارفین کی اشیاء کی خوردہ فروخت سال  2021 میں 440کھرب  یوآن (تقریباً 68کھرب امریکی ڈالرز) تک پہنچنے کی توقع ہے۔

وزارت تجارت کے ایک عہدیدار وانگ بن نے  ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ تخمینہ شدہ اعداد و شمار گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 12.5 فیصد اور  سال  2019 کی نسبت  8 فیصد اضافے کی عکاسی  کریں گے۔

وانگ نے کہا کہ سال  2020 کی دوسری ششماہی میں  ماہانہ بنیاد پر اضافے  کو مدنظر رکھتے ہوئے  گزشہ سال  کی نسبت   کھپت میں پورا سال”بلند کے بعد کم ”  اضافے کا  رجحان  رہا جبکہ  انہوں نے مزید کہا کہ چوتھی سہ ماہی کے دوران  ملک کی کھپت میں  مستحکم بحالی  کا سلسلہ جاری رہے گا۔

وانگ نے کہا کہ آ ئندہ قومی دن کی تعطیلات کے دوران  کھپت میں  تیزی کے ساتھ ا ضافے   کی توقع کی جارہی  ہے  جبکہ  یہ  ملک مارکیٹ کی نگرانی کو مستحکم بنا  رہا ہے اور روزانہ کی ضروریات کی مناسب فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مطلوبہ اشیاء جاری کر رہا ہے۔

قومی بیورو برائے شماریات  کے مطابق تازہ ترین اعداد و شمار  سے معلوم ہوا ہے کہ چین میں صارفین کے سامان کی خوردہ فروخت گزشتہ سال کےمقابلے  میں   2.5 فیصد بڑھ کر اگست میں 34کھرب 40ارب یوآن تک پہنچ گئی ہے۔