پاکستان میں نوول کرونا وائرس کے 1 ہزار 757 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد(شِنہوا) پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نوول کرونا وائرس کے 1 ہزار 757 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

این سی او سی نے پیر کے روز بتایا ہے کہ ملک بھر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 40 ہزار425تک پہنچ گئی ہے۔

سندھ مجموعی طور پر 4 لاکھ 55 ہزار 808کیسز کے ساتھ ملک کا سب سے زیادہ متاثر ہونیوالا صوبہ ہے اس کے بعد صوبہ پنجاب سے 4 لاکھ 29 ہزار 81 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

این سی او سی نے بتایا کہ  نئی  31 اموات  کے بعد  پاکستان میں وائرس کے باعث جاں بحق ہونیوالے افراد کی مجموعی تعداد 27 ہزار 597 ہو گئی ہے۔

ملک میں اس وقت 50 ہزار 651 فعال کیسز موجود ہیں جبکہ 11 لاکھ 62 ہزار 177افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔