چین ، دوسری چین افریقہ اقتصادی اور تجارتی نمائش کا آغاز

چھانگ شا (شِنہوا) چین کے وسطی صوبہ ہونان کے دارالحکومت چھانگ شا میں  دوسری چین -افریقہ اقتصادی اور تجارتی نمائش شروع  ہوگئی  ہے ۔

منتظمین کے مطابق  "نئی شروعات ، نئے مواقع اور نئی کامیابیوں ” کے موضوع پر اس چار روزہ  آن لائن اور آف لائن منعقد ہونے والی  تقریب   نے  تقریباً 40 افریقی ملکوں  اور چین سے  900 کے قریب کاروباری اداروں کو متوجہ  کیا ہے۔

اس نمائش میں چین -افریقہ  اقتصادی تعاون کے ثمرات کی نمائشوں کے ساتھ ساتھ  افریقہ کے  تجارتی نشان  والی اشیاء اور خاص طور پر  کافی اور گری دار میوے جیسی مصنوعات  کے علاوہ خوراک  اور زرعی مصنوعات، حفظان  صحت کی صنعت، سرمایہ کاری، بنیادی  ڈھانچے  اور نجی شعبے میں تعاون کے دیگر فورمز شامل ہیں۔

رواں سال اس تقریب  کا کل نمائشی رقبہ 94ہزار  مربع میٹر ہے۔ الجیریا ، ایتھوپیا ، کینیا ، روانڈا ، جنوبی افریقہ اور سینیگال اعزازی  مہمان ملکوں کی حیثیت سے اس میں شریک ہوں گے ۔

اس کا آغاز سب سے پہلے 2019 میں ہوا تھا  او یہ نمائش چین اور افریقی ملکوں کے مابین  اقتصادی اور تجارتی تعاون کو مستحکم بنانے کا ایک بڑا پلیٹ فارم ہے۔