چینی صدر کا دیہی علاقوں میں ٹوائلٹ انقلاب کو آگے بڑھانے کیلئے ٹھوس کوششوں پر زور

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے ملک کے دیہی علاقوں میں  ٹوائلٹ انقلاب کو آگے بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے مہم کے معیار اور حقیقی نتائج کو یقینی بنانے کے لئے ٹھوس کوششوں اورعملی کام پر زور دیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین، صدر شی نے ان خیالات کا اظہار ٹوائلٹ انقلاب کو آگے بڑھانے کے کام سے  متعلق اپنی ہدایات میں کیا۔

شی نے کہا  کہ حالیہ برسوں میں صاف ستھرے ٹوائلٹ  کو فروغ دینے کی پائیدار کوششوں کی بدولت دیہی رہائشی ماحول میں قابل ذکر بہتری لائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیہی ٹوائلٹ انقلاب کو اگلے پانچ سالوں میں دیہی زندگی کو ترقی یافتہ بنانے کی کوششوں میں مرکزی اہمیت حاصل رہے گی۔ انہوں نے رسمی طریقوں  سے ہٹ کر اوروسائل کے ضیاع سے گریز کرتے ہوئے مقامی حالات کی روشنی میں اور سائنسی انداز میں ٹھوس پیشرفت پرزوردیا۔

شی  نے کہا کہ  تمام سطح کے حکام کو مشترکہ کوششیں اور بہتری  اور ٹھوس نتائج حاصل کرنے کے لئے اپنے فرائض ادا کرنے چاہئیں۔

صدر شی کی یہ ہدایات چین کے وسطی صوبہ ہونان  کے شہر ہینگ یانگ میں جمعہ کو دیہی علاقوں میں  ٹوائلٹ انقلاب سے متعلق ہونے والے  ایک قومی اجلاس میں  پڑھ کر سنائی گئیں۔