امریکہ چین کے ساتھ طاقت کی زبان میں بات کرنا چھوڑ دے:ترجمان وزارت خارجہ

امریکی دارالحکومت کے شا ہراہ دستور پرچین(دائیں) اور امریکہ کے ساتھ ساتھ واشنگٹن ڈی سی کے پرچموں کا منظر۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ  امریکہ کی حیثیت نہیں کہ وہ چین کو لیکچر دے یا اس کے بارے میں غیر منطقی تبصرے کرے،امریکہ  چین کے ساتھ طاقت کی زبان میں بات کرنا چھوڑ دے۔

ترجمان ژاؤ لی جیان نےان خیالات کا اظہار جمعہ کو روزانہ کی پریس بریفنگ میں امریکہ کی نائب وزیرخارجہ وینڈی شرمین کے تیان جن کے آئندہ دورہ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کیا۔