چین- یورپ مال بردار ٹرین کے مرکز چھونگ چھنگ میں پہلی ششماہی کے دوران آمدورفت میں اضافہ ریکارڈ

چین کی جنوب مغربی چھونگ چھنگ بلدیہ کے توانجی گاؤں کے اسٹیشن سے روانہ ہونے سے قبل یو شن او (چھونگ چھنگ - سنکیانگ-یورپ)چین- یورپ مال بردار ٹرین کا ایک ڈرائیور اشارہ کررہا ہے۔ (شِنہوا)

چھونگ چھنگ (شِنہوا) چین-یورپ مال بردار ٹرینوں کے ایک اہم مرکز چین کی جنوب مغربی چھونگ چھنگ بلدیہ نے رواں سال کی پہلی ششماہی  کے دوران 1ہزار359دورے ریکارڈ کئے ہیں، جو گزشتہ سال کی نسبت  50 فیصد سے زیادہ ہیں۔

چین-یورپ مال بردار ٹرین کی پہلی راہداری یو شن او (چھونگ چھنگ – سنکیانگ-یورپ) ریلوے  مارچ 2011 میں فعال ہوئی تھی۔

بنیادي طور پر اسے مقامی آئی ٹی کمپنیوں کے لیپ ٹاپس کی نقل و حمل کے لئے ڈیزائن کیا گیا تھا ،تاہم یو شن او ریلوے نے اب 30 سے زائد راہداریوں کا آغاز کیا ہے ،جو 26 ملکوں کے 40 سے ز ائد شہروں کو آپس میں منسلک کرتی ہیں اور مکمل گاڑیوں اور آٹو پارٹس سے لے کرا دویات اور صارفین کی مصنوعات تک ایک ہزار سے زائد اقسام کا سامان منتقل کیا جاچکا ہے۔

بلدیہ حکومت کے بندرگاہ اور رسد کے دفتر سے موصول اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران یو شن او ریلوے کی آمدورفت کا حصہ ملک بھر کے چین-یورپ مال بردار ٹرینوں کے سفرکے 18 فیصد کے برابر بنتا ہے۔

بلدیہ حکومت کے مطابق سال 2011 میں اس کے آغاز کے بعد سے یو شن او کے راستے  پرمال بردار ٹرینوں کی  8 ہزارآمدورفت ریکارڈ  ہوئی ہے۔