انٹرویو:شنگھائی تعاون تنظیم نے عالمی سطح پر ترقیاتی مواقع پیدا کئے ہیں:سینئرتجزیہ کار

(210615) -- BEIJING, June 15, 2021 (Xinhua) -- File photo taken on June 12, 2019 shows the Qingdao multimodal transportation center in the China-SCO local economic and trade cooperation demonstration zone in Qingdao, east China's Shandong Province. (Xinhua/Li Ziheng)

اسلام آباد (شِنہوا)ایک سینئر پاکستانی تجزیہ کارکا کہنا ہے کہ  شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) نے خطے میں امن ، استحکام اور ترقی کے مواقع پیدا کرتےہوئے دنیا کو کئی چیلنجز سے نمٹنے میں مدد فراہم کی ہے۔

اسلام آباد میں سنٹر فار گلوبل اینڈ اسٹریٹجک اسٹڈیز کے سینئر تجزیہ کار برگیڈیر ریٹائرڈ اختر نواز جنجوعہ نے شِنہوا کو دئے گئے انٹرویو میں کہا کہ 20 سال کی ترقی کے بعد ، شنگھائی تعاون تنظیم نے  ایک اہم اور متحرک تنظیم کی شکل اختیار کرلی ہے جو عالمی آبادی کے نصف اور دنیا کی معیشت کے پانچویں حصے کی نمائندگی کرتی ہے۔

پاکستانی  تجزیہ کارجنہوں نے ایس سی او کے متعدد اجلاسوں میں شرکت کی کا کہنا ہے کہ تنظیم کی کامیابی کا اصل راز اس کااپنے مقصد سے مخلص ہونا ہے۔

اختر نوازجنجوعہ نے کہا کہ اگر ایسے تمام ممالک جو مبصر یا ڈائیلاگ شراکت دار کی حیثیت سے تنظیم میں شامل ہونا چاہتے اور وہ شنگھائی تعاون تنظیم کی روح کے مطابق مثبت سوچ رکھتے ہیں تو میرے خیال میں دنیا کو اس کا عمومی اور خطے کو خاص طور سے فائدہ ہوگا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کا منگل کو 20 واں یوم تاسیس منایا گیا۔ جنجوعہ نے کہا کہ کوویڈ-19 کی وبا کے دوران تنظیم کے رکن  ممالک کے لئے یکساں تعاون اور باہمی تعاون کا تصور پہلے سے کہیں زیادہ اہمیت اختیار کرگیا ہے۔

اختر نواز جنجوعہ نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کوئی فوجی اتحاد نہیں ۔ چین کے تجویز کردہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے  کی اضافی مدد کے ساتھ یہ ایک ایسی تنظیم ہے جو یکساں تعاون  اور ہم نصیب مقدرکے لئے کوشاں ہے جس نے باہمی رابطوں کو فروغ دے کر پورے خطے کے لئے ترقی کے بے پناہ مواقع فراہم کیے ہیں۔

پاکستانی تجزیہ کار نے  کہا کہ 2017 میں  تنظیم کا مکمل رکن بننے کے بعد، شنگھائی تعاون تنظیم نے پاکستان کے لئے نئے افق کھولے اورنئے مواقع پیدا کئے ہیں اور یہ کہ چائنہ-پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت پاکستان کی  گوادر بندرگارہ نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے لئے رابطے کی خدمات پیش کی ہیں۔

ملک میں دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کامیاب جنگ پر روشنی ڈالتے ہوئے اختر نواز جنجوعہ  نے کہا کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے فورم میں دہشت گردی ، عسکریت پسندی اور علیحدگی پسندی کے خلاف جنگ میں اپنی مہارت پیش کررہا ہے۔