چین کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کا طریقہ کار بہتر بنا نے کا منصوبہ

چین کے شمالی صوبہ ہیبے کے ہاندان شہر کی سپرمارکیٹ میں عملے کی ایک رکن مصنوعات کوترتیب دے رہی ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے اعلیٰ معاشی منصوبہ ساز نے لوگوں کے روزگار سے متعلق اہم اشیا کی قیمتیں قابو میں رکھنے کا طریقہ کار بہتر بنانے میں تیزی لانے پر زور دیا ہے۔

قومی ترقی واصلاحات کمیشن (این ڈی آر سی)نے حالیہ ویڈیو اجلاس میں کہاکہ اس اقدام کا مقصد لوگوں کی زندگیوں پر اتار چڑھاؤ کے اثرات کم کرنے کیلئے اشیائے ضروریہ کی فراہمی اور قیمتوں میں استحکام لانے کی ملکی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔

قومی ترقی واصلاحات کمیشن نے قیمتوں پر قابو پانے کے طریقہ کار کو فروغ دینے کیلئے 5دیگر حکومتی اداروں کے ہمراہ مشترکہ طور پر ایک رہنمائی جاری کی ہے۔

اس اجلاس میں قیمتوں میں غیر معمولی اتارچڑھاؤ سے نمٹنے کیلئے کام پر زور دیا گیا،اس میں دیگر کے ساتھ قیمتوں کی نگرانی ، پیش گوئی اور دیکھ بھال  کیلئے متعلقہ طریقہ کار اورنظام تشکیل دینے پر بھی زور دیا گیا  تاکہ لوگوں کے بنیادی معاش کو متاثر کرنے والی  قیمتوں کے بڑے اتارچڑھاؤ کو روکا جاسکے۔

اجلاس کے مطابق بڑی مقدار میں اجناس کے بازار کے ضابطے کو فروغ دینے اور مکئی ، گندم ، خوردنی تیل اور سبزیوں جیسی اشیائے ضروریہ کی فراہمی کا سلسلہ تیار کرنے کی بھی کوشش کی جانی چاہئے۔