چینی کمیونسٹ پارٹی نے لوگوں کی تہہ دل سے خدمت کرکے ان کی بھرپورحمایت جیتی ہے ،صدر شی

چینی صدر شی جن پھنگ ،چین کے شمال مغربی صوبہ چھنگ ہائی کے ہیبے تبتی خوداختیار پریفیکچر کی گانگچھا کاؤنٹی میں واقع شالیوہی ٹاؤن شپ کے ایک گاؤں کا دورہ کرنے کے بعد مقامی تبتی باشندوں کی جانب ہاتھ لہرا رہے ہیں۔ (شِنہوا)

شی ننگ(شِنہوا)  چین کی کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ پارٹی نے عوام کی بھرپوردلی حمایت جیت لی ہے کیونکہ اس نے ہمیشہ عوام کی دل و جان سے خدمت کی ہے اور تمام نسلی گروہوں کی فلاح وبہبود کے لئے جدوجہد کی ہے۔

شی نے یہ باتیں  چین کے شمال مغربی صوبہ چھنگ ہائی  کے ایک معائنہ جاتی دورے کے دوران  ہیبے تبتی خوداختیار پر یفیکچر کی گانگچھا کاؤنٹی میں واقع شالیوہی ٹاؤن شپ میں مقامی تبتی باشندوں سےملاقات کے موقع پر کیں۔

شی ایک گلہ بان کے گھرگئے ، جنہوں نے کہا کہ پارٹی کی سازگار پالیسیوں کی بدولت اب گلہ بانی کرنے والے لوگ بہتر زندگی گزار رہے ہیں۔

شی نے کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی نے گزشتہ 100 برسوں میں اپنی کامیابیوں کے ساتھ بھر پورعوامی حمایت حاصل کی ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر کے نئے سفر میں اپنی پیش قدمی جاری رکھے گی۔