چینی وزیر خارجہ کاروسی ہم منصب سے اسکول میں فائرنگ کے واقعہ پراظہار تعزیت

بیجنگ(شِنہوا) چین کے ریاستی کونسلر اور وزیرخارجہ وانگ یی نے اپنے روسی ہم منصب سیرگئی لاوروف سے روسی علاقے قازان کے اسکول میں ہونے والے فائرنگ کے واقعہ پر تعزیت کی ہے۔

واقعہ میں درجنوں افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

وانگ نے اپنے تعزیتی پیغام میں متاثرین سے گہری تعزیت اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔