سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تعلقات کی بنیاد بھائی چارے پر مبنی ہے:شہزادہ محمد بن سلمان

جدہ (آئی این پی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تعلقات کی بنیاد بھائی چارے اور باہمی اعتماد پر مبنی ہے۔
وہ بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے آج جدہ میں ان سے ملاقات کی۔
سعودی عرب کے ولی عہد نے کہا کہ دونوں ملک مسلم امہ کے امن، استحکام اور بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
بری فوج کے سربراہ نے سعودی عرب کی خود مختاری اور علاقائی سلامتی کے تحفظ اور حرمین شریفین کے دفاع کیلئے اپنے عزم کا اظہار کیا۔

شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے خطے کے امن و استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود سے بھی ملاقات کی۔
ملاقاتوں کے دوران فغان امن عمل میں حالیہ پیش رفت، دوطرفہ دفاع، سلامتی، علاقائی امن اور رابطے کیلئے تعاون سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔