بِل گیٹس اور میلِنڈا نے شادی کے 27سال بعد طلاق کا اعلان کردیا

بل اور میلِنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے فراہم کردہ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بِل گیٹس (دائیں) اور میلِنڈا گیٹس امریکہ کے واشنگٹن کے کیرک لینڈ میں 2019سالانہ خط کی تشریح کے بعد تصویر بنوارہے ہیں۔(شِنہوا)

سان فرانسیسکو(شِنہوا) بِل اور میلِنڈا نے سوموار کے روز ایک مشترکہ بیان میں کہاہے کہ ان میں شادی کے27سال بعد طلاق ہو رہی ہے۔

جوڑے نے ٹویٹر پر لکھا کہ بہت زیادہ سوچنے اور اپنے تعلق پر بہت زیادہ کام کرنے کے بعد ہم نے شادی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ان کی 1980کی دہائی کے آخر میں ملاقات ہوئی تھی جب میلِنڈا مائیکروسافٹ کے ساتھ منسلک ہوئی تھیں، ان کے 3بچے ہیں اور وہ مشترکہ طور پر بِل اینڈ میلِنڈا گیٹس فاؤنڈیشن چلاتے ہیں۔

انہوں نے ٹویٹ کیا کہ ہم اس مشن میں اپنے اعتماد کو جاری رکھیں گے اور فاؤنڈیشن میں ایک ساتھ کام جاری رکھیں گے لیکن ہمیں یقین نہیں ہے کہ ہم اپنی زندگی کے اگلے مرحلے میں جوڑے کی حیثیت سے مل کر آگے بڑھ سکتے ہیں، ہم اپنے اہل خانہ کیلئے وقت اور رازداری کا مطالبہ کرتے ہیں کیونکہ ہم نئی زندگی شروع کرنے لگے ہیں۔

فوربز کے مطابق بِل گیٹس دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص ہیں۔