سعودی عرب کا اسلام آباد میں مسجد سلمان بن عبدالعزیز کا تحفہ

اہور (آئی این پی )سعودی عرب فیصل مسجد اسلام آباد کی طرح بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں 80 کنال پر محیط مسجد سلمان بن عبدالعزیز تعمیر کرے گا۔ہفتے کے روز وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطی حافظ طاہرمحمود اشرفی نے لاہور میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ سعودی عرب نے فیصل مسجد کی طرز پر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے اندر 12 ہزار نمازیوں کی گنجائش پر مبنی 80 کنال پر مسجد تعمیر کرے گا۔ مسجد میں دس ہزار مرد جبکہ دو ہزار خواتین کے لیے نماز پڑھنے کی گنجائش ہوگی۔انھوں نے بتایا کہ اس مسجد میں جدید اسلامی تحقیقاتی مرکز بنیں گے جن میں جدید علوم پر ریسرچ ہو گی اور اس سے طلبا مستفید ہوں گے۔ اس سے پاک سعودی تعلقات میں بہتر پیش رفت ہوگی۔انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے دورے سے قبل اسلامی یونیورسٹی کے طلبا و طالبات اور مسلمانان پاکستان کے لیے تحفہ ہے۔ وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب سے پہلے اس تحفے پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور اس تحفے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں جدید طرز تعمیر کی شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود مسجد، اسلام اور مسلمانوں کی خدمت میں خادم حرمین شریفین سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے تحفہ ہے۔