ایس سی او ایکسپو 2021 میں چین اور پاکستان کے مابین پانچ مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط

چنگڈاو(آئی ا ین پی )ایس سی او ایکسپو 2021 کی افتتاحی تقریب میں چین اور پاکستان کے مابین پانچ مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط ہو گئے ،خصوصی اقتصادی زون (ایس ای زیڈ) تعلقات ، سسٹرسٹی اور بینک تعاون شامل ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق ایس سی او انٹرنیشنل انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ایکسپو2021 اور ایس سی او ر چنگڈا وفورم برائے مقامی اقتصادی و تجارتی تعاون کا آغاز ہو گیا ۔ افتتاحی تقریب میں چین اورپاکستان کے مابین پانچ مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط ہوئے جس میںخصوصی اقتصادی زون (ایس ای زیڈ) تعلقات ، سسٹرسٹی اور بینک تعاون شامل ہے۔ جغرافیہ کے حوالے سے پاکستان سرحد پار مشرق وسطی ، وسطی اور جنوبی ایشیا ئی کے خطوں کیلئے عالمی ترقیاتی منصوبوں کا معاشی مرکز ہے۔ چین میں پاکستانی سفیر معین الحق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے صنعتوں اور سرمایہ کاری کو فروغ دیا ہے، معروف ملٹی نیشنل کارپوریشنز (ایم این سی) کہیں زیادہ منافع کما رہی ہیں جسکی وجہ سے کاروبار میں منافع کی شرح عالمی شرح سے کہیں زیادہ ہے۔ چین پاکستان اقتصادی اور تجارتی تعاون کو مزید بڑھانے کے لئے چنگ ڈاو ایس سی او نمائشی زون کو چنگ ڈا اور گوادر فری زون ، ر شکئی خصوصی اقتصادی زون اور بالترتیب حبیب بینک میں مقامی اقتصادی و تجارتی تعاون کے لئے معاہدے طے پائے ۔ ان میں پاک چین سنٹر کا منصوبہ بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ چنگڈا کو فیصل آباد کے ساتھ سسٹرسٹی کا درجہ دیا گیا جس پر سفیر معین الحق نے دستخط کیے۔ اس سال کی ایس سی او ایکسپو میں پاکستانی مختلف مصنوعات نے لوگوں کی توجہ مبذول کرلی۔ پاکستان پویلین میں روز ووڈ فرنیچر ، چمڑے کی جیکٹیں ، اسکارف ، سنگ سلمانی اور جیڈ دستکاری ، پیتل اور سلور کی ہاتھ سے بنی مصنعوعات وغیرہ کی نمائش کی گئی ہے۔معین الحق نے تقریر کے آخر میں کہا پاکستان کووڈ 19 کے دوران عالمی تعاون کے حوالے سے چین کے وژن کو فعال شراکتداری ،سب کے لئے ایک جیت کی حکمت عملی ، پائیدار ترقی کو فروغ دینے ، سائنس ، ٹیکنالوجی اور جدت طرازی ، اور ترقیاتی شراکتداری اورمشترکہ تعاون مبنی گلوبل آرڈر کے طور پر پیش کرتا ہے۔