صحت مند معاشرے کی تشکیل وقت کی اہم ضرورت ہے ، نواف بن سعید المالکی

اسلام آباد(آئی این پی ) صحت مند معاشرے کی تشکیل رابطہ عالم اسلامی بنیادی مقصد ہے اور اسی مشن کی تکمیل کےلئے ہمارا ادارہ اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے ، اس سلسلے میں رابطہ عالم اسلامی کے زیر اہتمام اسلام آباد آفس میں ”عالمی یوم صحت “کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پارلیمانی سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر نوشین حامد، چیئرمین قمر جہاں فاونڈیشن ڈاکٹر جمال ناصر، اسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کے سربراہ ڈاکٹر فضل ہادی ، ڈاکٹر راجہ امجد محمود ودیگر ذمہ۰ داران نے شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعود ی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ رابطہ عالم اسلامی ، سعودی حکومت اور سعودی عوام ہمیشہ پاکستانی بھائیوں کے ساتھ رہے ہیں اور رہیں گے ۔انہوں نے پاکستانی بھائیوں کا ہمیشہ ساتھ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ اس موقع پر سیکرٹری وزارت صحت ڈاکٹر نوشین حامد، اسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کے سربراہ فضل ہادی ، ڈاکٹر جمال ناصر اور دیگر نے پاکستان میں صحت کے میدان میں رابطہ عالم اسلامی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے تنظیم کے سیکرٹری جنرل محمد بن الکریم العیسیٰ کا شکریہ ادا کیا اور پاکستانی حکومت کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔ چیئرمین قمر جہاں فاونڈیشن ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ کورونا نے پاکستان سمیت دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے لیکن ہمیں اس سے خوف زدہ نہیں ہونا چاہیے اور جس قدر ممکن ہو حکومت کی طر ف سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کریں تا کہ کورونا سے محفوظ رہیں ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رابطہ عالم اسلامی کے رینجل ڈاکٹریکٹر سعد بن مسعود الحارثی نے کہا کہ آج کا دن منانے کا مقصد صحت کے پیچیدہ مسائل سے آگاہی فراہم کرنا اور ان کے سدباب کےلئے اقدامات کرنا ہے ، اس مشکل کے حصول کےلئے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کی ہدایات کی روشنی میں رابطہ عالم اسلامی دنیا بھر میں اپنا فعال کردارادا کر رہا ہے تا کہ زیادہ محفوظ اور صحت مند معاشرہ تشکیل پا سکے اور یہ اسی وقت ممکن ہے جب کم وسائل رکھنے والے طبقات کو صحت کی تمام بنیادی سہولتیں ملیں ، پاکستان میں بدرہسپتال کا قیام ، کرونا سے بچاو¿اور آگاہی مہم ، آنکھوں کے آپریشن ، میڈیکل کیمپس، کورونا وبا کے دوران ہسپتالوں کی استعداد کار بڑھانے کےلئے طبی آلات کی فراہمی ہماری انہی کاوشوں کی کڑی ہے ۔