ہندوتوا کے خلاف کھڑے ہونا ہماری پالیسی ہے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کے ہندوتوا نظریے کیخلاف کھڑے ہونا ہماری پالیسی کا حصہ ہے،بھارت کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے،خطے میں پائیدار امن اور ترقی کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے ، بھارت کے غیر قانونی اقدامات سے کشمیریوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں،یورپی یونین نے مقبوضہ کشمیرکی حیثیت میں تبدیلی کی مذمت کی،بہترین خارجہ پالیسی کی وجہ سے پاکستان تنہائی سے نکل آیا ہے، پاکستان علاقے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، سئلہ کشمیر کا مذاکرات کے ذریعے مستقل حل چاہتے ہیں۔اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خارجہ پالیسی کئی اداروں کی مدد سے بنائی جاتی ہے، پاکستان کی خارجہ پالیسی اندرونی اور بیرونی معاملات کو مدنظر رکھ کر بنائی گئی ہے، خارجہ پالیسی میں ترجیحات کا تسلسل رکھا گیا ہے، بہترین خارجہ پالیسی سے پاکستان تنہائی سے نکل آیا ہے۔بھارت 80 لاکھ سے زائد کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے، مقبوضہ کشمیر کو جیل بنے ہوئے 4 ہفتے گزر چکے، کشمیری ایک ماہ سے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، وادی کے نہتے عوام مسلح قابض فوج کا مقابلہ کررہے ہیں،