چین نے دوبارہ قابل استعمال آزمائشی خلائی جہاز لانچ کردیا

چین کے شمالی صوبہ شنشی کے تھائی یوآن سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے لانگ مارچ 4 بی مال بردار راکٹ کے ذریعے ایک زمینی ماحولیاتی نظام میں کاربن کی نگرانی کرنیوالا سیٹلائٹ اور 2 دیگر سیٹلائٹس کو خلا میں بھیجا جا رہا ہے۔(شِنہوا)

جیوچھوان (شِنہوا) چین نے جمعہ کو ملک کے شمال مغرب میں واقع جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانگ مارچ 2 ایف کیریئر راکٹ کے ذریعے ایک دوبارہ قابل استعمال آزمائشی خلائی جہاز کامیابی سے خلا میں بھیج دیا۔

مدار میں آپریشن کے مقررہ عرصے کے بعد خلائی جہاز چین میں واپس طے شدہ لینڈنگ مقام پر آجائے گا ۔

یہ اپنی طے شدہ پرواز کے دوران دوبارہ ایسی قابل استعمال ٹیکنالوجیز اور مدار میں خدمات کی ٹیکنالوجی کی آزمائش کرے گا جس سے خلا کے پرامن استعمال میں تکنیکی معاونت فراہم ہوگی۔

یہ لانگ مارچ 2 ایف کیریئر راکٹس کا 18 واں لانچ مشن تھا۔