چینی وزیر خارجہ 4روزہ دورہ پر فرانس پہنچیں گے

بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)چین کے وزیر خارجہ وانگ ای4روزہ دورے پر 23جنوری فرانس پہنچیں گے۔انہیں اس دورے کی دعوت فرانس کے مشیر خارجہ فلپ اٹینی اور اٹلی کے وزیرخارجہ اینزو مواویرو میلانسی نے دی ہے۔چین کے وزیر خارجہ چین-فرانس اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی اٹھارہویں سربراہی مشاورت میں شرکت کرینگے۔چینی وزیر خارجہ اٹلی کادورہ بھی کریں گے جہاں وہ چین-اٹلی حکومتی کمیٹی کے نویں مشترکہ اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔