بیجنگ (آئی این پی)ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں ساتویں قانون ساز کونسل کے انتخابات کے لیے ووٹنگ کا انعقاد ہوا۔ ہانگ کانگ کے مختلف شعبوں کے حلقوں نے جوش و خروش سے ووٹ ڈالا اور اس بات کا اظہار کیا کہ ہانگ کانگ کے انتخابی نظام میں بہتری کے بعد یہ پہلی قانون ساز کونسل کا الیکشن ہے، جو بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ان کو امید ہے کہ نئی قانون ساز کونسل ہانگ کانگ کو دوبارہ صحیح راہ پر گامزن کر دے گی اور قانون ساز کونسل کے اراکین جلد از جلد ہانگ کانگ کے شہریوں کی فلاح و بہبود میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت کی پہلی سیکرٹری انصاف لیانگ آئی شی نے کہا کہ یہ ہانگ کانگ کے لیے بہت اہم انتخابات ہیں۔یہ قانون ساز کونسل کا وہ الیکشن ہے جو ہانگ کانگ پر محب وطن لوگوں کی ہانگ کانگ پر حکمرانی کے حق کی عکاسی کرتی ہے۔
ہانگ کانگ لا ایکسچینج فاؤنڈیشن کے چیئرمین مان گو این نے کہا کہ امیدواروں میں یونیورسٹی کے پروفیسرز اور بڑی کمپنیوں کے ایگزیکٹوز شامل ہیں اور بہت سی آوازیں نچلی سطح اور نوجوانوں سے آرہی ہیں۔ قانون ساز کونسل میں مستقبل میں ہونے والے مباحث یقیناً سنجیدہ اور دانشمندانہ ہوں گے۔ مستقبل کی پالیسیوں میں ہانگ کانگ کے تمام سطحوں کے مفادات کو مدنظر رکھا جائے گا۔
تازہ ترین مضامین
انڈونیشیا ، بس حادثے میں 15 ہلاک، 16 زخمی
جکارتہ(شِنہوا)انڈونیشیا کے مغربی صوبہ جاوا کے مشرق میں سوموار کو ہونے والے بس حادثہ میں ڈاکٹرز اور سرکاری حکام کے مطابق 15 لوگ ہلاک...
چین ، جائیداد میں سرمایہ کاری میں 2.7 فیصد کمی
بیجنگ(شِنہوا) چین میں جائیداد کی پیشرفت بارے کی گئی سرمایہ کاری میں2022 کے پہلے چار ماہ کے دوران گزشتہ سال کی نسبت 2.7 فیصد...
امریکہ ، چرچ میں فائرنگ سے 1 شخص ہلاک ،5 زخمی
لاس اینجلس(شِنہوا)امریکہ کی مغربی ریاست کیلیفورنیا کے ایک چرچ میں فائرنگ کے باعث 1 شخص ہلاک اور 5 دیگرزخمی ہو گئے ہیں۔
اورنج کاؤنٹی کےمحکمہ...