بیجنگ (آئی این پی)چین کے وزیرخارجہ وانگ ای نے ’’ دی بیلٹ اینڈ روڈ ‘‘ بین الاقوامی تعاون کے سربراہی فورم کی ایڈوائزری کمیٹی کے سالانہ اجلاس میں بیجنگ میں شرکت کی۔اجلاس سے اپنے ورچوئل خطاب میں انہوں نے کہا کہ حال ہی میں کچھ ممالک نے بنیادی تنصیبات کے حوالے سے بین الاقوامی تعاون کے انیشئیٹو اور علاقائی معاشی معاہدوں کی تجاویز پیش کی ہیں ۔ انہوں نےچین کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ چین ، باہمی روابط ، مختلف ممالک کے عوام کی زندگی میں بہتری لانے والے اور ممالک کی اقتصادی و سماجی ترقی کے لیے سود مند ہر قسم کے تعاون کا خیرمقدم کرتا ہے اور ان میں شمولیت اور تعاون کرنا چاہتا ہے۔لیکن مختلف ممالک اور صنعتی سپلائی چین کے درمیان تعلقات کو منقطع کرنا، چھوٹے چھوٹے گروہوں میں شامل ہونا یا نظریات کے تحت فرق روا رکھنا اور سیاسی محاذ آرائی میں ملوث ہونا ظاہر ہے کہ یہ تاریخ کے رجحان کے خلاف ہے اور یقیناً ناکام ہو گا۔
تازہ ترین مضامین
انڈونیشیا ، بس حادثے میں 15 ہلاک، 16 زخمی
جکارتہ(شِنہوا)انڈونیشیا کے مغربی صوبہ جاوا کے مشرق میں سوموار کو ہونے والے بس حادثہ میں ڈاکٹرز اور سرکاری حکام کے مطابق 15 لوگ ہلاک...
چین ، جائیداد میں سرمایہ کاری میں 2.7 فیصد کمی
بیجنگ(شِنہوا) چین میں جائیداد کی پیشرفت بارے کی گئی سرمایہ کاری میں2022 کے پہلے چار ماہ کے دوران گزشتہ سال کی نسبت 2.7 فیصد...
امریکہ ، چرچ میں فائرنگ سے 1 شخص ہلاک ،5 زخمی
لاس اینجلس(شِنہوا)امریکہ کی مغربی ریاست کیلیفورنیا کے ایک چرچ میں فائرنگ کے باعث 1 شخص ہلاک اور 5 دیگرزخمی ہو گئے ہیں۔
اورنج کاؤنٹی کےمحکمہ...