چین کی ترقی پر نیشنل انوویشن اینڈ ڈویلپمنٹ اسٹریٹجی ریسرچ ایسوسی ایشن کی نائب صدر محترمہ شو وے شن کا انٹرویو

بیجنگ (آئی این پی)نیشنل انوویشن اینڈ ڈویلپمنٹ سٹریٹیجی ریسرچ ایسوسی ایشن کی وائس چیئرپرسن شو وے شن نے حال ہی میں چین کی ترقی سے متعلق چائنا میڈیا گروپ کو ایک خصوصی انٹرویو دیا جس میں انہوں نے  ’’چین کی ترقی کے معجزے کا راز کیا ہے؟‘‘  ’’ایک مضبوط چین دنیا کے ساتھ کیسے تبادلہ کرےگا؟‘‘ سمیت سوالات کا جواب دیا۔
چین کی ترقی کے راز کا ذکر کرتے ہوئے محترمہ شو وے شن نے کہا کہ میرے خیال میں گزشتہ 40 سالوں میں چین کی معجزانہ ترقی اور ابھرنے کی بہت زیادہ وجوہات ہیں۔ سادہ الفاظ میں کہوں تو وہ یہ ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی درست قیادت میں، ہمارے پاس ایک بلیو پرنٹ ہے، اور پورے ملک کے لوگ اپنے عظیم مقاصد کے حصول کے لیے اس بلیو پرنٹ پر عمل کرتےاور جدوجہد کرتے چلے آ رہے ہیں۔دوسری طرف کچھ لوگوں کو شک و شبہ ہے کہ چین ایک بڑا ملک ہے۔ زیادہ سے زیادہ طاقتور ہونے والا چین مستقبل میں دنیا کے دوسرے ممالک کے ساتھ کس طرح تبادلہ کرےگا۔ہم باقی دنیا کو بتاتے رہے ہیں کہ ہم مضبوط سے مضبوط تر ہوتے جا رہے ہیں جو دنیا کے تمام ممالک کے لیے خطرے کی بجائے ایک موقع ہے۔ ہمیں دنیا کے ساتھ کیسے ملنا چاہیے؟ چین کی تاریخ کا جائزہ لیا جائے تو اس سوال کا واضح جواب ملےگا ۔قدیم زمانے سے چین نے کبھی بھی غیر ملکی جارحیت کی جنگ نہیں کی ۔ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ چینی عوام خوش حال زندگی گزاریں، اور ہم چاہتے ہیں کہ چینی قوم اٹھ کھڑی ہو اور دوسروں کی طرف سے کسی غڈہ گردی کا شکار نہ ہو۔