چین وبائی امراض کا معاہدہ طے کرنےوالےتمام فریقوں کے ساتھ رابطے کو برقرار رکھناچاہتا ہے، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (آئی این پی)چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ چین وبائی امراض کا معاہدہ طے کرنے والے تمام فریقوں کے ساتھ رابطے کو برقرار رکھناچاہتا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ عالمی ادارہ صحت جلد ایک اجلاس منعقد کرے گا، جس میں ایک لازمی واجب التعمیل معاہدہ کی منظوری دی جائے گی، تاکہ وبا سے بہتر طریقے سے نمٹنے کے لیے عالمی ادارہ صحت کی مدد کی جاسکے ۔ اس سلسلے میں، چاؤ لی جیان نے کہا کہ چین ہمیشہ وبائی امراض کی روک تھام اور ردعمل کے لیے پرعزم رہا ہے، اور ایسی تمام کوششوں اور اقدامات کے لیے تیار ہے جو عالمی یکجہتی کو مضبوط بنانے اور مستقبل میں ہونے والے وبائی امراض سے نمٹنے کے لیے مفید ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم وبائی امراض کے معاہدے کے اختتام پر تمام فریقوں کے ساتھ رابطے کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ متعلقہ عمل اقوام متحدہ اور عالمی ادارہ صحت کے فریم ورک کے تحت انجام دیا جائے گا تاکہ رکن ممالک کی ہمہ گیر شرکت کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس پر ، سیاست بازی، دوسروں کو بدنام کرنے، اور کسی کا آلہ کار بننے سے گریز کیا جانا چاہیے۔‘‘