امریکہ،برطانیہ،آسٹریلیا جوہری آبدوز تعاون خطے نیز دنیا کے لیے خطرناک ہے، چین

بیجنگ (آئی این پی) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے بدھ کے روز پریس کانفرنس میں اس بات پر زور دیا کہ امریکہ-برطانیہ-آسٹریلیا جوہری آبدوز تعاون صرف چند ممالک کے درمیان معاملہ نہیں ہے، اور اس سے کسی ایک فریق کے مفادات کو نقصان پہنچنے کی بجائے اس کے اثرات پورے خطے پر مرتب ہوں گے حتیٰ کہ دنیا کو بھی خطرہ لاحق ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے ممالک نے اس تعاون پر بڑی توجہ دی ہے ۔ان کا خیال ہے کہ اس عمل سے خطے میں پہلے سے کشیدہ صورت حال مزید سنگین ہو جائے گی اور ایٹمی توانائی کے عدم پھیلاؤ کے عالمی نظام کو بھی نقصان پہنچے گا۔