شی جن پھنگ کی طرف سے چونگ گوان چھون فورم2021 کے لیے تہنیتی پیغام

بیجنگ(آئی این پی)چوبیس ستمبر کو ،چینی صدر شی جن پھنگ نے  چونگ گوان زون فورم 2021 کے لیے ایک ویڈیو پیغام میں نشاندہی کی کہ اس وقت ، دنیا میں بڑی تبدیلیاں سامنے آئی ہیں ، کووڈ۱۹ کی وبا کا اثر وسیع اور دور رس ہے  اور عالمی معاشی بحالی کو شدید چیلنجز کا سامنا ہے۔تمام ممالک کو چاہیے کہ  سائنسی اور تکنیکی تعاون کو مضبوط کریں اور اہم عالمی مسائل کو سائنسی اور تکنیکی جدت کے ذریعے مشترکہ طور پر حل کرنے کے طریقے تلاش کریں۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چونگ گوان چھون چین کی پہلی خود اختیار قومی  انوویشن پائلٹ  زون ہے  اور چونگ گوان چھون فورم عالمی سطح پر سائنسی اور تکنیکی جدت کے تبادلے اور تعاون کے لیے  قومی سطح کا پلیٹ فارم ہے۔ چینی حکومت چونگ گوان چھون کے   نئے دور کی پائلٹ اصلاحات  کی حمایت کرتی ہےتاکہ  ، اعلی معیار کے سائنس اور ٹیکنالوجی پارک کی تعمیر میں تیزی لائی جا سکے  اور سائنس اور ٹیکنالوجی کی جدت میں عالمی تبادلے اور تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔

چونگ گوان چھون فورم 2021 ، چوبیس ستمبر کو  بیجنگ میں شروع ہوا ، جس کا موضوع ہے دانش مندی ، صحت ، اور کاربن نیوٹرل ۔ چین کی وزارتِ  سائنس اور ٹیکنالوجی  ، چینی اکیڈمی آف سائنسز اور چینی ایسوسی ایشن برائے سائنس و ٹیکنالوجی فورم کےمشترکہ میزبان ہیں۔