بیجنگ (آئی این پی)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نےپریس کانفرنس میں افغان چلغوزے کے حوالے سے بتایا کہ دو ہزار اٹھارہ سے چین نے افغان چلغوزے کے لیے خصوصی فضائی راہداری کا بندوبست کیا ہے ۔
اندازے کے مطابق ہر سال تین سے پانچ ہزار ٹن چلغوزے براہ راست چین تک پہنچائے گئے ہیں ،جس سے افغان عوام اور چینی صارفین دونوں کو فائدہ پہنچا ہے۔ رواں سال میں افغان عبوری حکومت کی درخواست پر چین نے چلغوزے کی فضائی راہداری کو دوبارہ کھولا اور اب تک کل 1170 ٹن چلغوزے چین پہنچ چکے ہیں اور اس سے افغان عوام کو تقریباً دس کروڑ یوان حاصل ہوئے ہیں۔چاؤ لی جیان نے کہا کہ اگلے مرحلے میں افغانستان کی اقتصادی تعمیر نو میں مدد کے لیے چین ، زعفران سمیت مخصوص افغان زرعی مصنوعات کی چین تک برآمدات کو فروغ دے گا۔
تازہ ترین مضامین
انڈونیشیا ، بس حادثے میں 15 ہلاک، 16 زخمی
جکارتہ(شِنہوا)انڈونیشیا کے مغربی صوبہ جاوا کے مشرق میں سوموار کو ہونے والے بس حادثہ میں ڈاکٹرز اور سرکاری حکام کے مطابق 15 لوگ ہلاک...
چین ، جائیداد میں سرمایہ کاری میں 2.7 فیصد کمی
بیجنگ(شِنہوا) چین میں جائیداد کی پیشرفت بارے کی گئی سرمایہ کاری میں2022 کے پہلے چار ماہ کے دوران گزشتہ سال کی نسبت 2.7 فیصد...
امریکہ ، چرچ میں فائرنگ سے 1 شخص ہلاک ،5 زخمی
لاس اینجلس(شِنہوا)امریکہ کی مغربی ریاست کیلیفورنیا کے ایک چرچ میں فائرنگ کے باعث 1 شخص ہلاک اور 5 دیگرزخمی ہو گئے ہیں۔
اورنج کاؤنٹی کےمحکمہ...