بیجنگ (آئی این پی) بیجنگ میں سنکیانگ ڈویلپمنٹ فورم کا آغاز ہوگیا ہے۔ کانفرنس کے شرکا نے اس فورم کے موضوع یعنی ’’دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو اور سنکیانگ کی ترقی‘‘ کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں۔
اعداد و شمار کے مطابق اس سال کی پہلی ششماہی میں ’’دی بیلٹ اینڈ روڈ‘‘ ممالک کے ساتھ سنکیانگ کی درآمدات اور برآمدات کی کل مالیت 56.65 بلین یوآن تھی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 23.1 فیصد زیادہ ہے، جو سنکیانگ کی بیرونی تجارت کی کل مالیت کا 86 فیصد بنتا ہے۔سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کی عوامی حکومت کے قائم مقام چیئرمین آئرکن تونیاز نے کہا کہ ہم نے ’’دی بیلٹ اینڈ روڈ‘‘ کے مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے شاہراہ ریشم اقتصادی پٹی کے اہم علاقے کی تعمیر کو تیز کیا ہے اور اب 50 سے زیادہ ممالک اور خطوں میں سنکیانگ سے تجارت کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
چین میں ارجنٹائن کے سفیر گوستاوو سبینو نےکہا کہ چینی حکومت کی مغربی خطے کی ترقیاتی حکمت عملی میں’’دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشئیٹو‘‘ ایک اضافہ ہے۔ سنکیانگ میں گزشتہ برسوں میں نہ صرف بنیادی تنصیبات کے لحاظ سے ترقی ہوئی ہے بلکہ اس میں بھی کوئی شک نہیں ہے کہ سنکیانگ کے باشندوں کا معیارِ زندگی بھی بہت بہتر ہوا ہے۔
تازہ ترین مضامین
چین کی سٹیمپ ٹیکس آمدنی میں19.3 فیصد اضافہ
بیجنگ(شِنہوا) چین کی سٹیمپ ٹیکس کی آمدنی گزشتہ سال کے مقابلے میں19.3 فیصد اضافے کے ساتھ رواں سال کے پہلے چار ماہ میں 190ارب90کروڑ...
5ویں چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپوکی اسپین میں پروموشن تقریب کا انعقاد
میڈرڈ(شِنہوا) 5ویں چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) کو فروغ دینے کے لیے اسپین میں ایک آن لائن تقریب کا انعقاد کیا...
چینی صوبہ گوئی ژو نے 56 ہزار 5جی بیس اسٹیشن بنا لیے
گوئی یانگ(شِنہوا)چین کے سب سے بڑے ڈیٹا ہب جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو میں 56 ہزار 5جی بیس اسٹیشن تعمیر کر لیے گئے ہیں۔
گوئی...