سنکیانگ ، کپاس کی فصل کی بوائی سے چنائی تک کے عمل میں مشینری کا استعمال

ارمچی(آئی این پی)سنکیانگ ویغور خوداختیار علاقہ ،چین میں کپاس کی پیداوار کے حوالے سے سب سے بڑا علاقہ ہے۔دو ہزار بیس میں سنکیانگ کی کپاس کی پیداوار پورے ملک کی مجموعی پیداوار کا 87.3 فی صد رہی ۔دس نومبر کو سنکیانگ میں کپاس سے متعلق ایک خصوصی پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ سنکیانگ میں کپاس کی فصل کی بوائی سے لے کر چنائی تک کے پورے عمل میں زرعی مشینری کا استعمال ہوتا ہے۔
تار باگاٹے علاقے کے ایک کسان آووتجن کیولاہونگ نے بتایا کہ اس قت کپاس کی پیداوار کے پورے عمل میں مشینری کا استعمال ہوتا ہے جس سے نہ صرف پانی ،کیڑے مار ادویات اور بیج کی بچت ہوتی ہے بلکہ مزدوروں کے حوالے سے بھی بچت ہوتی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ موبائل فون پر ایک ایپلی کیشن کے ذریعے کھیتوں کا مشاہدہ بھی کیا جا سکتا ہے۔
ابائین حوسر ، کورلامیں کپاس کی چنائی کرنے والی مشین کا ڈرائیور ہے ۔وہ تیس سے زائد زرعی گاڑیوں کا انتظام کرتا ہے اور اب اس کی ماہانہ آمدنی بارہ ہزار یوان بنتی ہے۔
پریس کانفرنس میں سنکیانگ میں محکمہ زراعت و دیہات کے نائب سربراہ شو تھاؤ نے کہا کہ رواں سال کپاس کی پیداوار اور اس کا معیار بہت اچھا رہا ہے اور یقیناً اس سے کسانوں کی آمدنی بڑھے گی۔