رواں ما لی سال کے پہلے 6ماہ میں 18کروڑ 3لاکھ ڈا لر کا مختلف پھل بر آمد

فیصل آباد (آئی این پی ) رواں ما لی سال کے پہلے 6ماہ میں9فیصد کمی کے ساتھ 18کروڑ 3لاکھ ڈا لر کا مختلف فروٹ ایکسپورٹ کیا گیا تفصیل کے مطا بق گز شتہ ما لی سال کے پہلے 6ماہ میں19کروڑ 33لاکھ ڈا لر کا 2لاکھ 96ہزار میٹرک ٹن مختلف فروٹ ایکسپورٹ کیا گیا تھا جورواں سال اسی عرصہ میں 9فیصد کمی کے ساتھ 18کروڑ 3لا کھ ڈا لر کا 2لا کھ 22ہزار میٹرک ٹن فروٹ ایکسپورٹ ہوا پھلوں کے ایکسپورٹرز کے مطا بق پاکستا نی ترشاد پھل کینو،مسمی ،اور فروٹرسمیت پھلوں کا بادشاہ آم پوری دینا میں پسند کیا جا تا اور اس کی ڈیمانڈمیں اضا فہ ہو رہا ہے مگر حکو مت کی طرف سے پھلوں کے ایکسپورٹرز کوسہو لتیں نہیں دے رہی مختلف قسم کی ڈیوٹیز کے عا ئد ہو نے سے انٹر نیشنل منڈیوں میں قیمتیں بہت زیا دہ بڑھ جا تی ہیں حکو مت اگر ڈیوٹیز میں غیر ضروری اضا فہ ختم کر دے تو پھلوں کی ایکسپورٹ میں کئی گنا اضا فہ ہو سکتا ہے۔