حکومت 11 ماہ میں 9.5 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضے لے چکی

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف حکومت اپنے ابتدائی 11 ماہ میں 9 ارب 50 کروڑ ڈالر کے غیر ملکی قرض لے چکی،مئی میں مشرق وسطی اور یورپ کے بینکوں سے 54 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے مہنگے قرضے لیے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 11 ماہ کے دوران حکومت نے 9 ارب 50 کروڑ ڈالر کے غیر ملکی قرض لئے ہیں ان میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے کیش ڈپازٹ کی صورت میں لئے گئے 5 ارب ڈالر شامل نہیں۔ حکومت نے صرف مئی کے مہینے میں مشرق وسطی اور یورپ کے بینکوں سے 54 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے مہنگے قرضے لیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت رواں ماہ بیرونی قرضوں کی ادائیگی کرے گی، جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 6 ارب 50 کروڑ ڈالر تک رہ جائیں گے۔