ڈالر اور رو پے میں پڑا دنگل جا ری

کراچی(آئی این پی ) روپے کی بے قدری جاری، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 157 روپے کا ہوگیا۔بدھ کے روز کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کا اضافہ ہوگیا جس سے ڈالر 156.90 روپے کا ہوگیا۔انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا ہوگیا اور اس کی قیمت میں 20 پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر 157 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔