انٹر بینک میں امریکی ڈالر 157 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی (آئی این پی ) انٹر بینک میں امریکی ڈالر ایک روپے 16پیسے اضافے کے بعد 157 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔کرنسی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالرکی قیمت میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ہفتے کے پہلے روزلگ بھگ دن گیارہ بجے تک ڈالر ایک روپے 16پیسے تک مہنگا ہوگیا۔ انٹر بنک میں ڈالر 155.84 سے بڑھ کر 157 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے دیگر مد میں ادائیگیوں کے باعث ڈالر پر دبا ہے جسکی وجہ سے ڈالر مارکیٹ سے غائب ہے اور قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔گزشتہ ہفتیڈالرنیایک بارپھراونچی اڑان بھری اوریوں اوپن مارکیٹ میں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر157روپے50پیسے پرپہنچ گیا ۔