انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ، 152.90 سے بڑھ کر 153.70کی نئی بلند ترین سطح ہر پہنچ گیا

کراچی(آئی این پی ) انٹر بینک میں ڈالر 80 پیسے اضافے کے ساتھ ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ دیکھاجارہا ہے۔ گزشتہ روز بھی انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک روپیہ 44 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا جب کہ ڈالر کے مقابلے روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے۔انٹربینک میں ڈالر مزید 80 پیسے مہنگا ہوگیا جس کے بعد ڈالر 153 روپے کی سطح بھی عبور کرگیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 152.90 سے بڑھ کر 153.70 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔