چین نے خلائی مراکز کو رسد کی فراہمی کے لیے کارگو جہاز خلاء میں روانہ کر دیا

گلوبل لنک|چین نے خلائی مراکز کو رسد کی فراہمی کے لیے کارگو جہاز خلاء میں روانہ کر دیا

چین نے منگل کو اپنے جنوبی جزیرہ صوبہ ہائی نان سے اپنا کارگو خلائی جہاز تھیان ژُو-4 خلاء میں روانہ کر دیا ہے۔

تھیان ژُو-4، چینی خلائی سٹیشن کو رسد فراہم کرے گا، جس کی تعمیر کا عمل اس سال مکمل ہو گا۔

تھیان ژو-4 کو لے جانے والا لانگ مارچ-7 راکٹ وائی 5 راکٹ، وین چھانگ خلائی جہاز لانچ سائیٹ سے اپنے سفر پر روانہ ہوا۔

چینی خلائی ایجنسی نے تھیان ژو-4 کے لانچ کو مکمل کامیابی قراردیا ہے۔