چین میں تمباکو سے متعلقہ جرائم کیخلاف کریک ڈاؤن میں تقریباً 44 ہزار افراد گرفتار

بیجنگ(شِنہوا)چین میں تمباکو کی ریاستی اجارہ داری انتظامیہ اور وزارت تحفظ عامہ کی جانب سے 2017ء سے 2021ء کے دوران  تمباکو سے متعلق جرائم کیخلاف مشترکہ کریک ڈاؤن کے دوران  ایسے جرائم میں ملوث ہونے کے الزامات کے تحت تقریباً 44 ہزار مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ۔

پیر کے روز جاری کردہ ایک سرکاری بیان کے مطابق مشترکہ آپریشن کے دوران 10 کروڑ یوآن(1 کروڑ 49 لاکھ 90ہزار امریکی ڈالر) مالیت کے کیسز کو حل کر کے ملک کو براہ راست 1 کھرب یوآن سے زائد مالیت کے مالی نقصانات سے بچا لیا گیا۔

اس عرصہ کے دوران نمٹائے جانیوالے 43 ہزار کیسز کے دوران چینی پولیس نے 21 لاکھ جعلی سگریٹ ، پروسیس شدہ اور غیر پروسیس شدہ تمباکو کے تقریباً ایک لاکھ ٹن پتے اور جعلی سگریٹ بنانےمیں استعمال ہونیوالی 1 ہزار 700 سے زائد مشینیں ضبط کی ہیں۔

تمباکو انتظامیہ اور وزارت تحفظ عامہ نے اس قسم کے جرائم کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے خصوصاً سرحد پارجعلی سگریٹ کی تیاری اور فروخت، اور سگریٹ کی تجارت یا نقل و حمل سے متعلق غیر قانونی سرگرمیوں کا سدباب کرنے پر زور دیا۔