
بیجنگ(شِنہوا) چین کی سٹیمپ ٹیکس کی آمدنی گزشتہ سال کے مقابلے میں19.3 فیصد اضافے کے ساتھ رواں سال کے پہلے چار ماہ میں 190ارب90کروڑ یوآن(تقریباً 28ارب29کروڑ امریکی ڈالر)تک پہنچ گئی۔
وزرات خزانہ کے اعداد و شمارکے مطابق اس مدت کے دوران، اسٹاک ٹریڈنگ سٹیمپ ٹیکس کی آمدنی ایک سال پہلے کے مقابلے میں 21.9 فیصد اضافے سے 125 ارب یوآن ہو گئی۔
یہ اعدادوشمار ملک کی کیپٹل مارکیٹ میں فعال تجارت کو ظاہر کرتے ہیں۔
جنوری تا اپریل کی مدت میں، چین کی مالی آمدنی گزشتہ سال کے مقابلے میں 4.8 فیصد کمی سےتقریباً 74کھرب 30ارب یوآن رہ گئی ہے۔