5ویں چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپوکی اسپین میں پروموشن تقریب کا انعقاد

میڈرڈ(شِنہوا) 5ویں چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) کو فروغ دینے کے لیے اسپین میں ایک آن لائن تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اسپین میں چینی سفارت خانے، چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپورٹ بیورو اور اسپین میں انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنہ (یورپ) ایس اے برانچ کے زیر اہتمام مشترکہ طور پر  ہونے والی اس تقریب میں اسپین کی علاقائی حکومتوں، اداروں اور کمپنیوں کے 100 سے زائد نمائندوں نے شرکت کی۔چینی سفارت خانے کے دفتر برائے اقتصادیات وتجارت کے قونصلر چھانگ ہی شی نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ  سی آئی آئی ای نے دنیا بھر کے ساتھ  چینی مارکیٹ کے مواقع کا اشتراک کرنے کے لیے چین کے پختہ عزم کو ظاہر کیا ہے  کیونکہ اس کی اشیا اور خدمات کی سالانہ درآمدات کی قیمت تقریباً 2ارب50کروڑامریکی ڈالر ہے۔

2020 کے آخر میں، چین مسلسل 12 سالوں سے دنیا کی دوسری سب سے بڑی درآمدی منڈی کے ساتھ ساتھ لاتعداد ممالک اور خطوں کے لیے ایک اہم برآمدی ملک رہا ہے۔