چینی صوبہ گوئی ژو نے 56 ہزار 5جی بیس اسٹیشن بنا لیے

چین کے جنوب مغربی  چھونگ چھنگ میں واقع ایک 5 جی بیس اسٹیشن کے تعمیراتی مقام پر  لوگ کام کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

گوئی یانگ(شِنہوا)چین کے سب سے بڑے ڈیٹا ہب جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو میں 56 ہزار 5جی بیس اسٹیشن تعمیر کر لیے گئے ہیں۔

گوئی ژو کمیونیکیشنز انتظامیہ نے ہفتہ کے روز بتایا کہ صوبے کے تمام شہروں ، کاؤنٹیز اور قصبوں کو اب 5 جی نیٹ ورک کی سہولت دستیاب ہے۔

مواصلاتی انتظامیہ نے بتایا کہ گوئی ژو رواں سال مزید 26 ہزار 5 جی بیس اسٹیشن بنانے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ 5 جی کوریج کو مزید دیہات تک بڑھایا جا سکے۔

صوبے کا مقصد رواں سال مربوط ایپلی کیشن کے لحاظ سے 18 شعبوں میں 5 جی ایپلی کیشنز کے 200 مواقع پیدا کرنا ہے جن میں صنعتی انٹرنیٹ ، توانائی ، نقل و حمل ، تعلیم اور طبی نگہداشت شامل ہیں تاکہ ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کو بہتر طریقے سے فروغ دیا جا سکے۔

چین کے پہلے قومی بڑے ڈیٹا جامع پائلٹ زون کے طور پر گوئی ژو نے بڑے ڈیٹا سینٹرز اور علاقائی ہیڈ کوارٹر قائم کرنے کی کوشش کرنیوالے کثیر الحجم کاروباری اداروں اور دنیا کے معروف تحقیقی اداروں کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔