چین کے بائیہتان ہائیڈرو پاور سٹیشن کے تمام پیداواری یونٹ کی تعمیر مکمل

چین کے جنوب مغربی علاقے میں زیر تعمیربائیہتان ہائیڈرو پاور سٹیشن کی فضا سے لی گئی تصویر۔(شِنہوا)

کنمنگ(شِنہوا)چین کے جنوب مغربی علاقے میں بائیہتان ہائیڈرو پاور سٹیشن کے تمام پیداواری یونٹ کی تعمیر مکمل ہوگئی ہے جو اس میگا منصوبے کے مکمل آپریشنز کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

اس ہائیڈرو پاور سٹیشن کے تمام یونٹس رواں سال کے آخر تک آپریشنل ہوجائیں گے، جس کے بعد بائیہتان ہائیڈرو پاور سٹیشن مجموعی پیداواری صلاحیت کے لحاظ سے اپنے ملک کے وسطی صوبے ہوبے کے تھری گورجز ڈیم منصوبے کے بعد دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ہائیڈرو پاور سٹیشن ہو گا۔

یہ ہائیڈرو پاور اسٹیشن دریائے جنشا پر واقع ہے، جو  چین کے جنوب مغرب میں دریائے یانگتسی کے بالائی حصے میں ہے۔ یہ یوننان اور سیچھوان کے صوبوں میں پھیلا ہوا ہے۔ بائیہتان ہائیڈرو پاور سٹیشن کی مجموعی پیداواری صلاحیت 1کروڑ 60لاکھ کلوواٹ  ہوگی۔ یہ 16 ہائیڈرو جنریٹنگ یونٹس پر مشتمل ہے، جن میں سے ہر ایک کی صلاحیت 10لاکھ  کلوواٹ ہے، جو دنیا میں کسی بھی سنگل یونٹ کی سب سے بڑی پیداواری صلاحیت ہے۔