
بیجنگ(شِنہوا) چین کے جنوب مغربی شہر چھینگڈو سے ہفتہ کو ایک کارگو ٹرین کی روانگی کے بعد چین-یورپ مال بردار ٹرینوں کی تعداد 50ہزار سے تجاوز کرگئی۔
چائنہ سٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق کارگو سروس کے ذریعے ترسیل شدہ سامان کی مالیت 2016 کی 8ارب امریکی ڈالر سے2021 میں 9گنا اضافے کے ساتھ 74ارب 90کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔