
جکارتہ(شِنہوا)انڈونیشیا میں گزشتہ روز نوول کرونا وائرس کے 9 ہزار 905 نئے مصدقہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو کہ جزیرہ نما ملک میں وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے پھیلاؤ کے دوران گزشتہ سال یکم ستمبر کے بعد سے اب تک ایک دن میں ہونیوالا سب سے زیادہ اضافہ ہے۔
حکومت کی جانب سے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اپنے قومی ویکسی نیشن پروگراموں میں تیزی کے باعث 18 کروڑ 36 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد کو ویکسین کی پہلی جبکہ 12 کروڑ 71 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد کو ویکسین کی دوسری خوراک لگائی جا چکی ہے۔





