چینی رہنماوں کی کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے پرانے ساتھیوں کونئے قمری سال کی مبارکباد

بیجنگ(شِنہوا) چین کےصدر،کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ  کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین  شی جن پھنگ اور دیگر چینی رہنماؤں نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ  کے پرانے ساتھیوں کو فون پر یا دوسرے ذرائع سے موسم بہار کے تہوار یا چین کے قمری سال کی مبارکباد دی ہے۔

 شی جن پھنگ اور دیگر رہنماؤں نے آزمودہ کار ساتھیوں  کے لیے خوشی  کے ایک تہوار،اچھی صحت اور لمبی زندگی کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔