چین میں پاکستان سمیت چھ ایشیائی ممالک کے نوادرات کی نمائش

چین کے جنوب مغربی شہر چھینگڈو کے سیچھوان عجائب گھر میں چھ ایشیائی ممالک کے نوادرات کی نمائش کے دوران دکھایا ہوا چین میں دریافت ہونے والے سانشنگ ڈوئی کے آثار قدیمہ کا ایک مجسمہ۔ (شِنہوا)

چھینگڈو(شِنہوا)  پاکستان سمیت چھ ایشیائی ممالک کے نوادرات کی نمائش جمعہ کو چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے دارالحکومت چھینگڈو کے سچھوان میوزیم میں شروع  ہوگئی۔

نمائش کے دوران چین، پاکستان، شام، لبنان، جاپان اور کمبوڈیا سے لائے گئے مجموعی طور پر 270 ثقافتی آثار اور نوادرات رکھے گئے ہیں۔

اس نمائش کو  تین حصوں میسوپوٹیمیا ، سندھ اور گنگا کی تہذیبوں اور ییلو اور یانگتسی دریاؤں کی تہذیب میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پاکستان کے محکمہ آثار قدیمہ و میوزیمز نے نمائش کے لیے متعدد قیمتی ثقافتی آثار جن میں  پینٹ شدہ مٹی کے برتن، کانسی سے بنے تیل کے لیمپ اور گندھارا تہذیب  کے دریافت شدہ  بدھا کے مجسمے فراہم کیے، جس سے چینی سامعین پاکستان کی قدیم ترین  اور شاندار تہذیب کو سمجھ سکیں گے۔

اب ہم تصاویر کے ساتھ اس نمائش کا دورہ کریں!

 

چین کے جنوب مغربی شہر چھینگڈو کے سیچھوان عجائب گھر میں چھ ایشیائی ممالک کے نوادرات کی نمائش کے دوران دکھایا ہوا چین میں دریافت ہونے والے سانشنگ ڈوئی کے آثار قدیمہ کا ایک مجسمہ۔ (شِنہوا)
چین کے جنوب مغربی شہر چھینگڈو کے سیچھوان عجائب گھر میں چھ ایشیائی ممالک کے نوادرات کی نمائش کے دوران دکھایا ہوا پاکستان میں دریافت ہوا گندھارا کے فنی انداز کا مجسمہ۔(شِنہوا)
چین کے جنوب مغربی شہر چھینگڈو کے سیچھوان عجائب گھر میں چھ ایشیائی ممالک کے نوادرات کی نمائش کے دوران دکھایا ہوا لبنان کے صيدا میں اشمون کے مندر سے دریافت ہوا بچے کا ماربل مجسمہ۔ (شِنہوا)
چین کے جنوب مغربی شہر چھینگڈو کے سیچھوان عجائب گھر میں چھ ایشیائی ممالک کے نوادرات کی نمائش کے دوران دکھایا ہوا شام کے تدمرسے دریافت ہوا عورت کا مجسمہ۔ (شِنہوا)

چین کے جنوب مغربی شہر چھینگڈو کے سیچھوان عجائب گھر میں لوگ چھ ایشیائی ممالک کے نوادرات کی نمائش کو دیکھ رہے ہیں۔ (شِنہوا)

چین کے جنوب مغربی شہر چھینگڈو کے سیچھوان عجائب گھر میں چھ ایشیائی ممالک کے نوادرات کی نمائش کے دوران دکھایا ہوا پاکستان کے مہرگڑھ سے دریافت ہوا عورت کا مجسمہ۔ (شِنہوا)

چین کے جنوب مغربی شہر چھینگڈو کے سیچھوان عجائب گھر میں چھ ایشیائی ممالک کے نوادرات کی نمائش کے دوران دکھایا ہوا شام کے تدمرسے دریافت ہوا نوجوان مرد کا مجسمہ۔ (شِنہوا)

چین کے جنوب مغربی شہر چھینگڈو کے سیچھوان عجائب گھر میں چھ ایشیائی ممالک کے نوادرات کی نمائش کے دوران دکھایا ہوا پاکستان کے ظریف کور میں دریافت ہوا ٹیراکوٹا دفن کرنے والا برتن۔(شِنہوا)