ہیٹی ،ٹرک دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 90 ہوگئی

میکسیکو سٹی (شِنہوا) ہیٹی کے شمالی بندرگاہی شہر کپپ ہیٹین میں ایندھن ٹینکر میں دھماکے سے مرنے والوں کی تعداد 90 ہوگئی۔

شہر کے ڈپٹی میئر پیٹرک المو نور نے بتایا کہ "بدقسمتی سے گنتی نامکمل ہے” کیونکہ شدید زخمی ابھی تک اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

یہ حادثہ 13 دسمبر کی شب اس وقت پیش آ یا  جب ایندھن سے بھرا ٹرک  موٹرسائیکل کو بچاتے ہوئے الٹ گیا-

 شہریوں کی جا نب سے بہتا ہوا ایندھن جمع کر نے کے دوران دھماکہ ہوا۔