چین ، 84 مقرر کردہ اثاثوں پر سرمایہ کاری کے منصوبے منظور

بیجنگ (شِنہوا) چین کے اقتصادی منصوبہ ساز نے جنوری سے نومبر تک 84 مقرر کردہ اثاثوں پر سرمایہ کاری کے منصوبوں کی منظوری دی، جن کی مالیت 757 ارب یوآن (118.84 ارب امریکی ڈالرز) ہے۔

قومی ترقیاتی اور اصلاحات کمیشن نے صرف نومبر میں 261.5 ارب یوآن مالیت کے 14 مقرر کردہ اثاثوں پر سرمایہ کاری کے منصوبوں کی اجازت دی۔

نومبر میں منظور کئے گئے منصوبوں میں توجہ ٹریفک، توانائی اور پانی کے تحفظ پر مرکوز کی گئی ہے۔