امریکہ کی جانب سے جمہوریت کے غلط استعمال کی ملامت کرتے ہیں:چینی عہدیدار

بیجنگ(شِنہوا) ایک چینی عہدیدار نےغیر جمہوری مقاصد کی تکمیل کے لیے امریکہ کی جانب سے جمہوریت کے غلط استعمال کی ملامت کی ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی  کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور اسٹیٹ کونسل انفارمیشن آفس کے ڈائریکٹر شو لِن نے بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ  "جمہوریت کا رہنما” ہونے کے خودساختہ  دعویدار  امریکہ نام نہاد "جمہوریت کے لیے سربراہی اجلاس” کا اہتمام اور جوڑ توڑ کرتا ہے۔درحقیقت یہ اقدام، جمہوریت کے پردے  کے پیچھے، مختلف سماجی نظاموں اور ترقی کے ماڈل رکھنے والے ممالک کو دبانا اور روکنا ہے۔

 شو نے کہا کہ جمہوریت کی آڑ میں اس طرح کی غیر جمہوری حرکتیں جمہوریت کی ترقی کی انسانی تاریخ میں ایک مذاق ہیں جسےعوام کی حمایت نہیں ملے گی۔