دنیابھر میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 24کروڑ3لاکھ88ہزار40ہوگئی

چین کے شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں نیوکلیک ایسڈ ٹیسٹنگ سائٹ پر ایک رضاکار(درمیان) رہائشیوں کی تفصیلات کا اندراج کرنے مصروف ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)دنیا بھرمیں نوول کروناوائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 17اکتوبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10بجے تک کے ہیں۔

دنیابھر میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد  24کروڑ3لاکھ88ہزار40ہوگئی ہے۔

امریکہ 4کروڑ49 لاکھ 16ہزار423مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ بھارت 3کروڑ40لاکھ53ہزار573مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 2کروڑ16لاکھ 38ہزار726 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

برطانیہ میں مصدقہ کیسز کی تعداد 84لاکھ43ہزار882، روس میں 78لاکھ37ہزار101، ترکی میں 76لاکھ30ہزار133 اور فرانس میں 71لاکھ85ہزار744 تک پہنچ گئی ہے۔

ایران میں مصدقہ کیسز کی تعداد 57لاکھ73ہزار419 اور ارجنٹائن میں مصدقہ کیسز کی تعداد 52لاکھ72ہزار151 تک پہنچ گئی ہے۔